لاہور میں عمارت گرنے کا واقعہ، الطاف حسین کا اظہار افسوس

Altaf Hussain

Altaf Hussain

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے لاہور میں عمارت گرنے سے متعدد افراد کی شہادت اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ حسن ٹان کی فیکٹری میں بوائلر پھٹنے ایک سانحہ ہے رہائشی علاقے میں دوا ساز فیکٹری کی موجودگی ایک مجرمانہ غفلت ہے ، فیکٹری مالکان کو فی الفور گرفتار کرکے عدالتی انکوائری کرائی جائے ۔ انہوں نے شہید ہونے والے کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔