ناقص ادویات: مزید دو افراد جان کی بازی ہار گئے

Pic Death

Pic Death

پی آئی سی کی ناقص ادویات سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے آج دو افراد جان کی بازی ہار گئے ہلاکتوں کی کل تعداد ایک سو بیالیس ہو گئی۔
لاہور کے سروسز اسپتال میں ناقص ادویات کے استعمال کے باعث آج دو ہلاکتیں ہوئیں، ناقص ادویات سے متاثرہ دو مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، اس وقت زیادہ تر مریضوں کی حالت تشویش سے باہر ہے، مریضوں کو انجکشن فولینک ایسڈ دیا جا رہا ہے اور اسپتالوں میں متبادل ادویات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔ پی آئی سی کی ناقص ادویات سے ہلاکتوں کی کل تعداد ایک سو بیالیس ہو چکی ہے۔