لاہور: ٹھوکر نیاز بیگ میں نہر کا بند ٹوٹنے سے قریبی آبادی زیرآب آ گئی

Lahore canal water in city

Lahore canal water in city

لاہورمیں ٹھوکرنیازبیگ کیقریب نہرکاحفاظتی بند ٹوٹنے سے قریبی آبادی زیرآب آگئی۔ ریسکیو کے مطابق قطار بند روڈ کے قریب نہر میں پانی کا بڑا ریلا آ گیا جس سے نہر کنارے قیام پذیرخانہ بدوشوں کی آبادی زیر آب آ گئی اورکئی افراد پانی میں پھنس گئے۔ امدادی ٹیمیوں نے فوری موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کیا اور انیس افراد کو پانی سے نکال کر حفاظتی مقام پر منتقل کیا۔

پانی سے خانہ بدوشوں کے کئی گھر ٹوٹ گئے جس سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان تباہ ہو گیا۔ ڈی سی او لاہور نورالامین مینگل نے جائے وقوع کامعائنہ کرنے کے بعد انکوائری کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔