لاہور :پولیس مقابلے میں ہلاک ہونیوالے ملزمان کی شناخت ہوگئی

Lahore Punjab

Lahore Punjab

لاہور میں 4 روز قبل مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونیو الے دونوں ملزمان کی شناخت ہو گئی ۔پولیس کے مطابق مقابلے میں ہلاک ہونے و الے دونوں ملزم سگے بھائی وسیم اور علی ہیں جن کا تعلق اوکاڑہ کے علاقے بنگلہ گوگیرہ سے ہے اور دونوں ڈکیتی کی واردات کے بعد فرار ہوتے ہوئے پولیس کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے تھے۔ اِ س دوران ان ملزمان کی فائرنگ سے ایک شہری بھی زخمی ہوا تھاجس کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔پولیس نے دونوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا ہے۔