لاہور : ڈاکو بینک سے سینتالیس لاکھ روپے لوٹ کر فرار

 lahore

lahore

لاہور (جیو ڈیسک)لاہورکے علاقہ گرین ٹاون میں سیکورٹی گارڈ ساتھیوں کی مدد سے بنک سے 47 لاکھ روپے کی رقم لوٹ کر فرار ہوگیا۔صبح سات بجے الائیڈ بنک کا سکیورٹی گارڈ نجات خان اپنے ساتھیوں سمیت بنک میں داخل ہوگیا۔ جیسے جیسے بنک ملازمین اندر آتے رہے ان کو یرغمال بنایا جاتا رہا۔ اسلحہ کے زور پر ان سے بنک کے لاکر کی چابیاں لیکر 47 لاکھ روپے نکال کر ڈاکو فرار ہوگئے۔

اے ایس پی شہزاد کا کہنا تھا کہ سیکورٹی گارڈ کرم ایجنسی سے تعلق رکھتا تھا، بنکوں کو بارہا ہدایات دی گئی ہیں لیکن وہ اس پر عملدرآمد نہیں کرتے۔ غیرذمہ دار افراد کو رکھنے والی نجی سیکورٹی کمپنیاں کے خلاف ایکشن لے کر ان کے لائسنس معطل کر دینگے۔