لاہور : ڈیوس روڈ پر شادی ہال کے قریب ، ناکارہ مارٹر گولہ برآمد

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہورکے علاقے ڈیوس روڈ پر شادی ہال کے قریب سے ناکارہ مارٹر گولہ برآمد ہوا ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے مارٹر قبضے میں لے لیا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کی مطابق مارٹر گولہ دیسی ساخت کا تھا۔ اسے 81 ایم ایم مارٹر گولہ کہا جاتا ہے۔ اس کی رینج ایک سے ڈیڑھ ہزار میٹر کے قریب ہوتی ہے۔ مارٹر گولہ بجلی کے پول کے قریب سڑک کے کنارے پڑا ہوا تھا۔