لاہور : کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی،لاکھوں روپے کا سامان جل گیا

Factory Fire

Factory Fire

لاہور(جیوڈیسک)لاہور کے علاقے شیرا کوٹ میں کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کا خاکستر ہوگیا۔

ریسکیو کی ٹیم نے بروقت پہنچ کر ایک گھنٹے کی جہدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا جبکہ برانڈرتھ روڈ پر رنگ بیلیٹ کے گودام میں آگ پرقابو پانے کے لیے ریسکیو ٹیم کا آپریشن جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق فیکٹری میں آگ نے شدت اختیار کر لی تو حکام نے کیمیکل فیکٹری کے گرد ونواح میں واقع عمارتوں کو حکام نے خالی کروادیاجس سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ریسکیوکی چار گاڑیوں پر مشتمل ٹیم نے ایک گھنٹے کی جہدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔آگ کے باعث بند روڈ پر ٹریفک کا شدید دباو رہا جس کی وجہ سے ریسکیوٹیموں کو پہنچنے میں دشواری کا سامنا کر نا پڑا۔ ابتدائی طور پر آگ لگنیکی وجہ شارٹ سرکٹ قرار بتائی جا رہی ہے۔