معاشی اہداف کا حصول نجی شعبے کے تعاون سے ممکن ہے: وزیر اعظم

Raja Pervez Ashraf

Raja Pervez Ashraf

وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو ڈی ایٹ چیمبر کی چیئرمین شپ سنبھالنے پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی ایٹ بزنس فورم میں رکن ممالک کی شرکت اطمینان کا باعث ہے۔

ڈی ایٹ کانفرنس معاشی تعاون کے لئے ٹھوس بنیاد فراہم کریگی۔ ڈی ایٹ بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈی ایٹ ممالک کی اوسط شرح نمو 6 فیصد ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ترجیحی تجارت سے ر کن ممالک کے درمیان تعاون بڑھ رہا ہے ۔معاشی اہداف کے حصول کیلئے نجی شعبے کا تعاون ضروری ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان ابھرتی ہوئی معاشی منڈی ہے۔

پاکستان میں بے شمار وسائل موجود ہیں۔ پاکستان جغرافیائی لحاظ سے اہم جگہ پر واقع ہے۔ امید ہے پاکستان چیمبر تجارتی تعاون کے فروغ میں اہم ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ معاشی اہداف کے حصول کے لے مضبوط تجارتی نظام کسی ملک کی مضبوط معیشت کا عکاس ہوتا ہے۔