ہم سال کے آخر تک 9 فیصد نہیں دوہرے عدد والی اقتصادی بڑھوتی تک پہنچنا چاہتے ہیں: ایردوان

 Tayyip Erdogan

Tayyip Erdogan

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ رواں سال کے آخر سے ہم ترقی کے دوہرے عدد تک پہنچ جائیں گے۔ ہم، ترکی کو پیداوار، برآمدات، سرمایہ کاری اور بیروزگاری کی بنیادوں پر آگے بڑھانا جاری رکھیں گے۔

صدر ایردوان نے ترکواز میڈیا کی طرف سے منعقدہ ترکی 2023 سربراہی اجلاس کے لئے ویڈیو پیغام بھیجا ہے۔

پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ کافی حد تک دشوار 2 سالوں کے بعد اب دنیا، کورونا وائرس کے خلاف، جدوجہد کو زیادہ پُر امید شکل میں جاری رکھے ہوئے ہے۔ صحت، رسل و رسائل، تعلیم اور تجارت سمیت متعدد شعبوں میں درجہ بہ درجہ بحالی معمولات کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ، ویکسینیشن اور طریقہ ہائے علاج پر منحصر شکل میں، اب کے بعد کا مرحلہ زیادہ تیزی سے طے ہو سکے گا۔ لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ جیسے جیسے انسانیت وباء کے صحت سے متعلقہ مسائل کو حل کر رہی ہے تیسے تیسے اسے، وباء کی وجہ سے پیدا ہونے والے، دیگر مسائل کا سامنا ہو رہا ہے۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ گلوبل افراطِ زر، اقتصادی کساد بازار، رسد میں تعطل جیسے مسائل نے خاص طور پر مغربی ممالک میں نسلیت پرستی، اسلام دشمنی اور غیر ملکیوں کے خلاف نفرت کو مزید ہوا دی ہے۔ ان خطرات کے مقابل ہم بحیثیت ترکی اپنی ترجیحات، اپنے مفادات اور اپنے اہداف کے دائرہ کار میں پالیسیاں بنا اور چلا رہے ہیں۔ ہمارے تعاون اور حوصلہ افزائی سے نئی فیکٹریاں لگائی گئی ہیں اور متعدد شہروں کو نئے پیداواری مراکز حاصل ہوئے ہیں۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ اگرچہ بین الاقوامی اداروں نے ترکی کی اقتصادی ترقی کے لئے 9 فیصد اندازوں کا اعلان کیا ہے لیکن ہم سال کے آخر تک دوہرے عدد والی اقتصادی بڑھوتی تک رسائی کا خیال رکھتے ہیں۔ ہم ترکی کو پیداوار، برآمدات، سرمایہ کاری اور روزگار کی بنیادوں پر ترقی دینا جاری رکھیں گے۔