لاہور کے سرحدی علاقے سے 5 بھارتی جاسوس گرفتار

Lahore Border

Lahore Border

لاہور(جیوڈیسک)لاہور کے قریب بارڈر ایریا سے پانچ مبینہ بھارتی جاسوسوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مبینہ جاسوسوں کو حساس ادارے نے حراست میں لیا ہے۔

تمام گرفتار افراد کو نامعلوم مقام پر تفتیش کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے۔ ملزمان کے نیٹ ورک کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ حراست میں لئے گئے جاسوسوں میں چار پاکستانی اور ایک بھارتی شامل ہے۔