کراچی :4 دہشتگرد گرفتار، اسلحہ اور دستی بم برآمد

Karachi

Karachi

کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں سی آئی ڈی پولیس کے ہاتھوں گرفتار دہشت گردوں نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے40 سے زائد ساتھی شہر میں موجود ہیں، ہر علاقے کیلئے ایک امیر کا انتخاب کیا جاتا ہے۔

کراچی میں سی آئی ڈی پولیس نے سلطان آباد کے علاقے سے کالعدم تحریک طالبان کے 4 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دستی بم برآمد کر لئے۔ گرفتار ملزم قاری واحد نے انکشاف کیا کہ اسکے 40 سے زائد ساتھی اب بھی منگھوپیر کے علاقے میں موجود ہیں جنکے پاس جدید ہتھیاروں کی بھاری مقدار موجود ہے۔

گرفتار ملزم عادل نواب نے بتایا کہ وہ بنوں جیل پر حملے کے دوران فرار ہوا اور براستہ کوئٹہ کراچی پہنچا۔ ملزم نے دہشتگردی کی تربیت افغانستان سے حاصل کی۔