پاکستان،افغانستان اور ایساف کے ورکنگ گروپ کا اجلاس

Pak Afghanistan

Pak Afghanistan

پاکستان(جیوڈیسک) پاکستان ، افغانستان اور اتحادی ایساف افواج نے پاک افغان بارڈر پر بارودی سرنگوں کے انسداد کے پروگرام کو مزید موثر بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ اس سلسلے میں جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں بارودی سرنگوں کے انسداد کے پروگرام سے متعلق قائم ورکنگ گروپ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں تینوں افواج کے اعلی عسکری حکام نے شرکت کی۔

پاکستان کی نمائندگی ڈی جی ایم او نے کی، اجلاس میں پاک افغان بارڈر کے اطراف میں سکیورٹی فورسز اور عوام کو شدت پسندوں کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگوں سے درپیش خطرات اور ان بارودی سرنگوں کو تلف کرنے کے پروگرام کے اطلاق کی رفتار کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اس بارے میں جاری کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور باہمی رابطوں کو مزید مربوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔