کنٹرول لائن پر واقعات، حکومت نے بے حسی دکھائی: چودھری نثار

Chaudhry Nisar

Chaudhry Nisar

اسلام آباد(جیوڈیسک)قومی اسمبلی میں حزب اختلاف نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کے ساتھ کشیدگی کے بارے میں حکومتی رویہ کو معذرت خواہانہ قرار دے دیا۔ چوہدری نثار نے فوجی ڈاکٹرائن میں تبدیلی کی مخالفت کر دی۔ حنا ربانی کھر کہتی ہیں کہ پاکستان امن چاہتا ہے۔ کنٹرول لائن کے واقعہ پر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔

قائد حزب اختلاف چوہدری نثار نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ کنٹرول لائن پر پیش آنے والے واقعات پر حکومتی ایوانوں میں بے حسی چھائی ہے۔ ملکی سرحدوں کے دفاع کے بارے میں فوج کے ہر اقدام کا قوم ساتھ دے گی۔

انہوں نے پاکستان کے فوجی ڈاکٹرائن میں تبدیلی کی بھی مخالفت کی۔ وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ حکومت پاکستان نے ذمہ داررانہ رویہ اختیار کیا۔ فوجیوں کی شہادت پر بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج کیا جبکہ تیسرے فریق سے تحقیقات کرانے کی تجویز بھی دی۔