لاہور ہائیکورٹ: امریکا پاکستانی کے سر کی قیمت کیسے مقرر کر سکتا ہے

High Court

High Court

لاہور : (جیو ڈیسک) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے حافظ سعید کے سر کی قیمت امریکہ کی جانب سے مقررکرنے کیخلاف کیس کی سماعت سات مئی تک ملتوی کر دی۔ بغیر ثبوت کسی پاکستانی کیخلاف کارروائی نہیں کرسکتے وزارت خارجہ نے جواب داخل کروا دیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ شیخ عظمت سعید نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت نے جواب داخل کرنے کیلیے مہلت کی استدعا کی۔ جس پر چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے قراردیاکہ امریکہ پاکستانی شہریوں کے سر کی قیمت کیسے مقرر کر سکتا ہے وزارت خارجہ کی جانب سے جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیاکہ پاکستان میں عدلیہ آزاد ہے اور پاکستان جمہوری ملک ہے لہذا کسی پاکستانی شہری کیخلاف بغیر ثبوت کے کارروائی نہیں کی جا سکتی۔