گجرات: دھماکے سے مکان تباہ، دو بھائی ایک بہن زخمی

Gujrat

Gujrat

گجرات : (جیو ڈیسک) محلہ خواجگان میں گیس لیکیج سے دھماکہ کی وجہ سے بہن اور دو بھائی زخمی ہو گئے۔

گجرات محلہ خواجگان کے گھر میں صبح بجلی وآپس آنے کے بعد ایک زوردار دھماکہ ہوا جس کے باعث مکان مکمل تباہ ہو گیا جبکہ اس میں موجود تمام سامان بھی جل کر خاکستر ہوگیا۔ دھماکہ کے نتیجے میں گھر میں موجود دو بھائی اور ایک بہن زخمی ہو گئے۔

زخمی ہونے والی لڑکی کو تشویشناک حالت میں سی ایم ایچ کھاریاں منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا خیال ہے کہ گھر میں گیس لیک ہورہی تھی، لوڈ شیڈنگ کے باعث بجلی وآپس آئی تو شارٹ سرکٹکی وجہ سے گھر میں آگ لگ گئی تاہم اہل خانہ اس جواز کو تسلیم نہیں کر رہے۔