لاہور ہائیکورٹ نے کالاباغ ڈیم تعمیر کرنے کا حکم دیدیا

 Kalabagh Dam

Kalabagh Dam

لاہور(جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو کالا باغ ڈیم تعمیر کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت آرٹیکل 154 کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

لاہور ہائیکورٹ نے آج کالا باغ ڈیم کی تعمیرکے حوالے سے درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ 1991 میں مشترکہ مفادات کونسل نے ڈیم کی تعمیر کی منظوری دی تھی لیکن اسے تعمیر نہیں کیا گیا۔ وفاقی حکومت کی طرف سے جواب داخل کرایا گیا کہ ڈیم کی تعمیر کے خلاف خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان اسمبلی قراردادیں منظور کرچکی ہے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ڈیم کی تعمیر کا حکم دیدیا۔