وانا : طالبان رہنما ملانذیر خوکش حملے میں زخمی، 2 افراد ہلاک

Mullah Nazir

Mullah Nazir

وانا (جیوڈیسک) جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا میں خود کش حملے میں طالبان کمانڈر ملا نذیر زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ حملہ وانا کے رستم بانا بازار میں اس وقت ہوا جب ملا نذیر اپنی گاڑی میں جا رہے تھے۔

وانا کے حکام کے مطابق اس حملے میں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک عام شہری ہے اور دوسرا تیرہ یا چودہ سال کا ایک لڑکا ہے۔ اس حملے میں ملا نذیر معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ ان کے علاوہ چھ افراد زحمی ہوئے ہیں۔