لندن اولمپکس ، مقامی تاجر آمدنی میں کمی سے پریشان

Olympics

Olympics

لندن اولمپکس (جیوڈیسک) برطانوی حکومت پرامید ہے کہ لندن اولمپکس سے اس کی گرتی معیشت کو سہارا ملے گا لیکن لندن کے تاجر اور کاروباری ادارے فی الحال اپنی آمدنی میں کمی سے پریشان نظر آتے ہیں۔ لندن میں ٹورازم بسیں چلانے والے ادارے کے مطابق اولمپک کے آغاز کے بعد ان کے پاس مسافروں کی تعداد پچیس فیصد تک کم ہو گئی ہے۔ سینٹرل لندن کے وہ علاقے جہاں عام دنوں میں بھی سیاحوں کا رش لگا رہتا ہے اب ویرانی کا منظر پیش کر رہے ہیں۔

ہوٹل والوں اور دکانداروں کی طرف سے قیمتیں کم کرنے کے باوجود کسٹمرز نظر نہیں آرہے۔ مقامی لوگ بھی ٹریفک رش میں پھنسنے کے خوف سے کم آ رہے ہیں۔ مقامی آرٹسٹ کا کہنا ہے کہ فیس آدھی کرنے کے باوجود اس کے پاس سیکچ بنوانے والے افراد کی تعداد بہت کم رہ گئی ہے تاہم برطانوی حکام بہت پرامید ہیں کہ اولمپک میلے کے معیشت پر اثرات سامنے آنے میں کچھ وقت لگے گا۔ آئندہ پانچ سال میں سولہ ارب پونڈز سے زیادہ رقم ملکی معیشت میں شامل ہوگی۔