لندن : شہباز شریف کی برطانوی وزیرخارجہ سے ملاقات

Shahbaz Sharif and Hague

Shahbaz Sharif and Hague

لندن (جیوڈیسک) لندن میں وزیراعلی پنجاب شہبازشریف اور برطانوی وزیرخارجہ ولیم ہیگ کی ملاقات میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔مفاہمتی یاد داشت کے مطابق برطانیہ پنجاب حکومت کے اہلکاروں کو انسداد دہشت گردی کی تربیت فراہم کرے گا جبکہ دہشت گردی کے واقعات کی تحقیقات اور پراسیکیوشن کا دائرہ کار وسیع کرنے اوردہشتگردوں کوانصاف کے کٹہرے میں لانے جیسے امور پر بھی اتفاق کیاگیا۔برطانیہ پنجاب فورنزک ایجنسی کی استعدادکار بڑھانے اور مہارت میں اضافے کیلئے ہرممکن امداد فراہم کرے گا۔