لندن : پاکستانی ڈرائیور نسل پرستوں کے حملے میں جاں بحق

london attack

london attack

لندن (جیوڈیسک) نارتھ انگلینڈ میں پاکستانی ڈرائیور محمد سلیم نسل پرستوں کے حملے میں جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے قتل کے الزام میں چار افراد کو گرفتار کرلیا۔محمد سلیم کو نارتھ انگلینڈ کے علاقے(Easingwold) ایسنگ ولڈ (York) یارک میں خنجروں کے وار کرکے قتل کردیا گیا۔

مقتول کا تعلق(luton ) لوٹن سے ہے ۔29 سالہ محمد سلیم ڈیلیوری کار میں بطور ملازم کام کرتا تھا ۔کار کی ڈرائیونگ سیٹ پر خنجر کے وار کرکے اس کی زندگی کا خاتمہ کردیا گیا ۔پولیس کے مطابق قتل نسلی تعصب کا نتیجہ ہے ۔سلیم کے قتل کے الزام میں پولیس نے چار افراد کو گرفتارکر لیا۔