بلوچستان میں بارشوں سے7 لاکھ 48 ہزار افراد متاثر ہوئے

Balochistan

Balochistan

بلوچستان (جیوڈیسک) پروانشل ڈیزاسسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بلوچستان میں بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی۔ سات لاکھ اڑاتالیس ہزار افراد متاثر ہوئے۔پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے پندرہ اضلاع کے سات لاکھ اڑاتالیس ہزار افراد متاثر ہوئے، تین لاکھ ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں ، صوبے میں تقریبا 51افراد ہلاک ہو ئے جبکہ بلوچستان میں سیلاب سے لورالائی، کچھی ،قلعہ سیف اللہ، ژوب، ہرنائی، لسبیلہ، خضدار، جعفرآباد، ڈیرہ بگٹی، جھل مگسی، بارکھان، شیرانی، نصیرآباد، موسی خیل اور سبی کے اضلاع متاثر ہوئے ہیں۔

صوبے کے پندرہ اضلاع میں 682گاں صفحہ ہستی سے مٹ گئے۔پانچ ہزار مویشی بھی پانی میں بہہ کر ہلاک ہوئے جبکہ 1106کلو میٹر سڑکیں پانی میں بہہ گئیں۔