لندن: یورپ کا سب سے بڑا اسٹریٹ فیسٹیول شروع

London

London

لندن (جیوڈیسک) لندن میں یورپ کا سب سے بڑا اسٹریٹ فیسٹیول “ناٹنگ ہل کارنیول” شروع ہوگیا۔اسٹریٹ فیسٹیول کی تقریب میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ انتظامیہ کے مطابق اس فیسٹیول میں ایک لاکھ سے زائد لوگ شرکت کریں گے۔ سکیورٹی کے انتظامات کیلئے پانچ ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے گئے۔

کارنیوال میں جمیکا اور ٹرینی ڈایڈ اینڈ ٹابیگو کے یوم آزادی کی تقریبات بھی دھوم دھام سے منائی جائیں گی۔ “ناٹنگ ہل کارنیوال 27 اگست کو اختتام پذیر ہو گا۔