لوئردیر: پولیس وین پر فائرنگ ، ایک اہلکار جاں بحق، 3 زخمی ہوگئے

Lower Dir

Lower Dir

لوئردیر(جیوڈیسک)لوئر دیر میں نا معلوم شدت پسندوں کی پولیس وین پر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

لوئر دیر میں جندول کے علاقہ منڈا بازارک میں نامعلوم شدت پسندوں نے پولیس وین پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونیوالے پولیس اہلکاروں کو تیمر گرہ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرلیا اور علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔