لوئرکرم ایجنسی: مسافر بس پر بم حملہ، 8 افراد زخمی

kurram agency

kurram agency

لوئرکرم ایجنسی : (جیو ڈیسک) مسافر بس پر بم حملے کے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق پاراچنار سے پشاور جانے والی مسافر کوچ جیسے ہی علاقہ مندوری چھکر خیل میں داخل ہوئی تو سڑک کے کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم سے ٹکرا گئی۔

دھماکے کے نتیجے میں کوچ تباہ ہو گئی۔ زخمی ہونے والے تمام مسافروں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔