لیاری کے عوام ہوشیار رہیں دہشتگردی ہوسکتی ہے، رحمان ملک

rehman malik

rehman malik

لیاری : (جیو ڈیسک)وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے لیاری کے عوام سے کہا کہ وہ ہوشیار رہیں کچھ دہشتگرد وہاں کارروائی کرسکتے ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پولیس کو الرٹ کردیا گیا ہے، فضائی نگرانی کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔علاوہ ازیں وزیرداخلہ رحمان ملک نے صدرمملکت آصف علی زداری سے ایوان صدرمیں ملاقات کی اورانھیں لیاری آپریشن کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پرصدرمملکت نیوزیرداخلہ رحمان ملک کو ہدایات جاری کیں کہ شرانگیزعناصر کوجلدازجلدانصاف کے کٹہرے میں لاکھڑاکیا جائے ۔

صدرمملکت کا کہنا تھا کہ شرانگیزعناصر کیخلاف کارروائی کے دوران عام شہریوں کوغیرضروری ایذاررسانی سے بچایا جائے۔ اس موقع پروزیرداخلہ نے اپنے دورہ لیاری اوروہاں شہریوں کے ردعمل سے صدرکوآگاہ کیا۔