لیبیا , توہین رسالت پر مبنی فلم کیخلاف امریکی قونصلیٹ پر حملہ

Libya us consulate

Libya us consulate

لیبیا (جیوڈیسک) توہین رسالت پر مبنی فلم کیخلاف لیبیا کے دوسرے بڑے شہر بن غازی میں مشتعل مظاہرین کی امریکی قونصلیٹ کی عمارت پر حملے کے نتیجے میں ایک سفارتی اہلکار ہلاک جب کہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔مشتعل مظاہرین ملعون پادری ٹیری جونز کی چند مصری تارکین وطن کی مدد سے بنائی گئی اس امریکی فلم کے خلاف احتجاج کر رہے تھے جس میں مبینہ طور پر پیغبرِ اسلام کی توہین کی گئی تھی۔ مسلح افراد نے امریکی قونصلیٹ کی عمارت کو آگ لگادی۔

ادھر مصر میں بھی ہزاروں مظاہرین امریکی سفارتخانے کے گرد جمع ہو گئے اور امریکی جھنڈا اتار دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں دو ہزار سے زائد مظاہرین نے امریکہ کی جانب سے توہین آمیز فلم کی اجازت دینے پر امریکہ قونصل خانے پر دھاوہ بول دیا اور دیوار پھلانگ کر امریکی جھنڈہ اتار کر سیاہ جھنڈہ لگا دیا۔ قونصل خانہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مظاہرین کے احتجاج کے وقت قونصل خانے میں کوئی اہلکار موجود نہیں تھا، مصری مظاہرین نے آزدایِ اظہار کے بہانے پیغبرِ اسلام کی توہین کیے جانے کی سخت مذمت کی۔