لیسکو کا عید میلاد النبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کے موقع پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان

Rabi Ul Awal

Rabi Ul Awal

لاہور(جیوڈیسک) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے عید میلاد النبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کے موقع پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

لیسکو کے چیف ایگزیکٹو انجینئر محمد سلیم کا کہنا ہے کہ لیسکوکی حدودمیں 12 ربیع الاول کے موقع پر لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی تاکہ لوگوں کو عبادات اور محافل کے انعقاد میں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ لیسکو چیف کے مطابق انہوں نے تمام لیسکو حکام کو اس سلسلے میں ہدایات جاری کر دی ہیں۔