لیٹی میں سٹیڈیم کی تعمیر پر اہل علاقہ نے ملک ظہور انور اعوان کا شکریہ ادا کیا

تلہ گنگ ( تحصیل رپو ر ٹر ) لیٹی میں سٹیڈیم کی تعمیر پر اہل علاقہ نے ملک ظہور انور اعوان کا شکریہ ادا کیا۔ ملک ابوبکر اعوان الفلاح کرکٹ کلب کے کپتان ملک محمد ابوبکر نے کہا ہے کہ لیٹی الفلاح کرکٹ ٹیم کا شمار تحصیل کی بہترین ٹیموں میں ہوتا ہے مگر ہمارے گاؤں میں پریکٹس کے لیے کوئی اچھا گراؤنڈ نہیں تھا۔

ایم پی اے ملک ظہور انور اعوان نے ہمارے علاقہ کی عوام کا پر زور مطالبہ پورا کر کے دل جیت لیے ہیں۔ ہم ملک ظہور انور اعوان کو یقین دلاتے ہیں کہ آنے والے انتخابات میں ان کو لیٹی سے بھاری اکثریت سے کامیابی دلوائیں گے۔