مائیکل جیکسن کے گھرکی اشیا کی نیلامی

michael jackson

michael jackson

آنجہانی مائیکل جیکسن کے گھرکا فرنیچرکیلیفورنیا میں آئندہ ہفتے نیلام ہوگا ۔ مائیکل جیکسن کایہ فرنیچراسی گھرکا ہے جہاں پچیس جون دوہزارنوکو ان کی موت واقع ہوئی تھی ۔ گھرکی اشیا میں پانچ سوکے قریب پینٹنگز، فرنیچراور تزئین وآرائش کی چیزیں شامل ہیں۔
نیلامی کرنیوالوں کا کہنا ہے کہ جیکسن خاندان مائیکل کی موت کے وقت موجودہر چیز کو وہاں سے ہٹانا چاہتا ہے۔ نیلامی سے قبل ان اشیا کوآج سے نمائش کیلیے پیش کیا جا رہا ہے جس کے بعدآئندہ ہفتے ان کی نیلامی ہوگی۔