مالی طور پر مضبوط صارفین کی کریڈٹ کارڈ کی حد بڑھا دی گئی

credit card

credit card

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) اسٹیٹ بینک نے بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں کو مالی طور مضبوط صارفین کی کریڈٹ کارڈ اور پرسنل لون کی حد 50 لاکھہ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایسے صارفین جو مالی طور پر مضبوط ہو اور ان کا اپنے بینکوں سے لین دین اچھا رہا ہو ان کو یہ سہولت دی جاسکتی ہے اور اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک نے کنزیومرز فنانسنگ کے قوانین میں تبدیلی بھی کردی ہے تاہم بینکوں کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ ان صارفین کا کریڈٹ کارڈز،پرسنل لون کی مد میں مجموعی ایکسپوزر20 فیصد سے زیادہ نہ ہو۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عام صارفین کے لیے کریڈٹ کارڈ کی حد ابھی 20 لاکھ روپے ہے۔