ماں دنیا کا سب سے عظیم ترین رشتہ ہے : شہزاد ہ شہزاد شفیق

mother

mother

گجرات: ماں دنیا کا سب سے عظیم ترین رشتہ ہے ، ان خیالات کا اظہار ممتاز ماہر تعلیم پرنسپل دی ایجوکیٹرز بارہ دی کیمپس شہزاد ہ شہزاد شفیق نے مدر ڈے کے سلسلہ میں منعقدہ عظیم الشان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دنیا میں سب سے پہلے اسلام نے ماں کی عظمت کو اجاگر کیا ، اسلام سے پہلے لوگ مائوں کو غلام بنا کر بیچ دیتے تھے اور اسلام نے انہیں باعزت مقام عطا فرمایا ، اور آج گھروں میں ماں برکت کی علامت ہیں ، اور مسلمان ماں کی عظمت کو ہر چیز سے مقدم سمجھتے اور ہمارے ایمان کے مطابق اللہ تعالیٰ نے ماں کے قدموں تلے جنت رکھی ہے ، ہر شخص کو چاہیے کہ وہ اپنی ماں کی عظمت کو تسلیم کرے اور ماں کی عظمت کو برقرار رکھے ، شہزادہ شہزاد شفیق نے کہا کہ یورپی معاشرے میں تو ماں باپ بڑھاپے میں کچڑا بن جاتے ہیں اور انہیں کوئی عزت و مقام نہیں ملتا ، جبکہ مسلمانوں کے معاشرے میں ماں ، باپ عظمت کی نشانی کے طور پر ہوتے ہیں ، مدر ڈے منانے کا مقصد بچوں میں ماں کی عظمت کو اجاگر کرنا ہے ، اس موقع پر دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کے ننھے منھے بچوں نے ماں کی عظمت کے حوالہ سے مختلف خاکے نظمیں ، نغمات پیش کیے ، تا کہ بچوں میں ماں کی عظمت اجاگر ہو سکے ، اس موقع پر ثقافتی لوک میلا بھی منعقد ہوا ، جس میں پاکستان کے مختلف علاقوں کی ثقافت کو اجاگر کیا گیا ، اور بچوں نے خوبصورت انداز میں روایتی لباس پہنے اعلیٰ شخصیات اور ثقافت کو چارٹ کے ذریعے اجاگر کیا گیا ، مائوں کے درمیان مختلف مقابلہ جات منعقد ہوئے ، جن میں لوری دینا ، چوڑیاں پہنانا ، مہندی کے ڈائزین بنانا شامل تھے ، اور والدین کو خوبصورت تحائف پیش کیے گئے ، اس موقع پر ممتاز شخصیات اور بچوں کے والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔