متحدہ اور پی پی پی کورکمیٹی اجلاس آج ہوگا

mqm and ppp

mqm and ppp

متحدہ قومی موومنٹ اور پیپلز پارٹی کی کورکمیٹی کا اہم اجلاس آج شام گورنر ہاوس میں ہوگا۔ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی اجلاس میں گورنر و وزیراعلی سندھ سمیت دونوں سیاسی جماعتوں کے اہم رہنما شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں چند روز قبل جاری کیئے جانے والے پیپلز لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کو جلد از جلد اسمبلی میں پیش کرنے اور منظور کرانے کی حکمت عملی پر بات چیت کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں متحدہ قومی موومنٹ کے تحفظات پر بھی بات چیت ہوگی جس کے بعد اہم اعلانات متوقع ہیں۔گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ معاملے کا حل جلد نکل آئے گا۔