متوسط طبقے نے اگر معاشرے میں اپنی عزت و وقار قائم رکھنا ہے تو ووٹ کا استعمال درست کریں

اسلام آباد(سہیل الیاس) پاکستان میں موجودہ طرز حکومت 250افراد پر مبنی ہے گٹھ جوڑ سے وجود میں آتا ہے جسے ہم نے مفاہمت کی سیاست کا نام دے دیا ہے اور باریاں لگا رکھی ہیں عوام کا جینا محال ہے، ایسے ایسے سکینڈل اور مافیا وجود میں آ چکے ہیں کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے، عوام کو ہوشیار اور چوکنا رہنے کی ضرورت ہے، انتخابات کا عمل شفاف ہوتا ہوا نظر نہیں آ رہا لہذا متوسط طبقے اور دیانتدار افراد کو ووٹ دیں۔

معروف کالم نگار حسن نثار نے عوام کو بار ہا باور کروارہے ہیں کہ اس ملک کو چاروں اطراف سے چوہے کتررہے ہیں عوام دن بدن ذلت کی زندگی گزرانے پر مجبور ہیں ۔ قومی میڈیا کو دیانتداری کے ساتھ عوام کی صحیح رہنمائی کرنی چاہیے جب کوئی میڈیا سیاسی پیروکار ہو تا ہے قومیں تباہی اور بربادی کی جانب بڑھتی ہیں۔ پاکستان ویلفیئر کونسل کے کنوینر معین چوہدری نے کہا کہ پاک دھرتی پر اسلامی ریاست کا قیام عملی طور پر آنا چاہیے ، انہوں نے کہا کہ زمین اللہ تعالیٰ نے انسانوں کے رہنے کے لیے بنائی ہے اور لینڈ مافیا اس دھرتی ماں کو دن بدن مہنگے ہاتھوں فروخت کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اشیاء خوردونوشی کا بحران خود پیدا کردہ ہے اور عوام ان افراد کو پہچانتے ہیں ۔ ریاستی مشینری بے بس نظر آتی ہے، لاقانونیت کا دور ہے، مفاد پرستی کی سیاست نورا کشتی میں مصروف ہیں اور ایک دوسرے پر الزام تراشی سے عوام کو بہلایا جا رہا ہے ، عوام کے لیے عملی خیر خواہا کا فقدان دن بدن بڑھتا جا رہا ہے اگر حکومت کے کرتا دھرتا نے اپنے اندر تبدیلی پیدا نہ کی تو اس دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی انہیں عذاب سے کوئی نہیں بچا سکتا۔