مجاور حکومت نے تحریک آزاد ی کشمیر کے بیس کیمپ کو کرپشن کا گڑھ بنا دیا ہے ، راجہ تجمل نوابی

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) مجاور حکومت نے تحریک آزاد ی کشمیر کے بیس کیمپ کو کرپشن کا گڑھ بنا دیا ہے عوامی حقوق غصب کر تعمیر وترقی کے کھوکھلے نعرے لگائے جا رہے ہیں پیپلز پارٹی کی حکومت لوٹ مار کرپشن اور انتقامی کاروائیوں کی وجہ سے عوام میں اپنی ساکھ کھو چکی ہے ٹیکسوں میں بے پناہ اضافہ کر کے غریب سے دو قت کی روٹی ببھی چھین لی ہے راجہ فاروق حیدر نے حکومت میں ہوتے ہی اور حکومت سے باہر ہوتے ہوئے ہمیشہ عوام کے حقوق کی بات کی ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن برمنگھم کے صدر راجہ تجمل نوابی نے چنار میڈیا سنٹر میں صحافیوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے آزادکشمیر کے اندر ایک سال کے اندر ریکارڈ کرپشن کی ہے کرپشن میں پیپلز پارٹی نے گزشتہ 64 سالہ ریکارڈ کو توڑ ڈالا ہے کرپشن ،لوٹ مار ،کمیشن ،عوامی حقوق غصب کرنے اور انتقامی کاروائیوں کی وجہ سے پیپلز پارٹی اوراس کے وزیر عوام میں اپنی ساکھ کھو چکے ہیں مجاور حکومت نے تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ کو کرپشن کا اکھاڑہ بنا رکھا ہے روٹی ،کپڑا اور مکان کا کھوکھلا نعرہ لگانے والوں نے ٹیکسوں میں بے تحاشہ اضافہ کرکے غریب عوام سے دو وقت کی روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن کے کارکنا ن کیخلاف انتقامی کاروائیاں کررہی ہے مسلم لیگ ن کے کارکنان کا قتل عام کیا جا رہا ہے اور انکے قاتل سرعام گھوم رہے ہیں بھمبر میں لیگی کارکن کا قتل بھی انتہائی افسوس ناک ہے انہوں نے کہاکہ راجہ فاروق حیدر نے ہر حا ل میں کشمیری عوام کے حقوق کی ترجمانی کی ہے آزادکشمیر اور بیرون ممالک میں مسلم لیگ ن کو مضبوط اور فعاسل بنانے میں انکا اہم کردار ہے ۔