پشین: یو این ڈی پی کے زیر اہتمام میلینئم ڈیولپمنٹ گولز کے حوالے سے سوشل ویلفیئر حال میں اجلاس منعقد ہوا

پشین: یو این ڈی پی کے زیر اہتمام میلینئم ڈیولپمنٹ گولز کے حوالے سے سوشل ویلفیئر حال میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی اجلاس سے ایکسین پبلک ہیلتھ محمد اصغر خان زراعت آفیسر روزی خان کاکڑ ڈاکٹر سعید اشرف کاسی اور عبدالباری ترین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس دور جدید میں عوام کو بے روزگاری اور مہنگائی کے والے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے علاقے کے نوجوانان اپنے ڈگریاں ہاتھ میں لئے در در کی ٹھوکریں کھارہے ہیں ہمارے علاقے کے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی غیر حاضری اور ادویات کی فقدان کی وجہ سے مریضوں مشکلات سے دوچار ہیں دوردراز علاقوں سے مریضوں کو ہسپتال لائے جاتے ہیں مگر سہولت کی عدم فراہمی کی وجہ سے لوگ مریضوں کو کوئٹہ لے جانے پر مجبور ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پشین زراعت کے حوالے سے ایک مثالی ضلع ہے زراعت کو فروغ دینے کیلئے ڈیلے ایکشن ڈیمز بنایا جائے تاکہ شہر کی زراعت تباہی سے بچ سکے آخر میں وائس بلوچستان کے چیئرمین عبید آغا نے اجلاس میں شرکت کرنے والے مہمانوں شکریہ ادا کیا۔