مجرم قوم پر حکمرانی کر رہا ہے۔ عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک کا سب سے بڑا مجرم اس وقت قوم پر حکمرانی کر رہا ہے۔اسلام آباد میں اپنی کتاب پاکستان کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سیاست دانوں نے قوم کو بہت مایوس کیا ہے، ملک کی نوجوان نسل غیر یقینی کی صورتحال سے دوچار ہے، ان کا کہنا تھا کہ نائن الیون کا واقعہ اسلام کے خلاف سازش تھی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ق کے رہنما مشاہد حسین سید نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ عمران خان کی جانب سے ملکی سیاست میں پیدا کردہ لہریں ایک دن سونامی کی شکل اختیار کر جائیں گی۔ مشاہد حسین کا کہنا تھا کہ عمران خان وہ واحد سیاست دان ہے جس نے کرپشن کے خلاف اعلان جنگ کیا۔