محرم الحرام کی آمد کے سلسلہ میں سید قمر شاہ کی رہائشگاہ پر مرکزی انجمن تاجران کی اہم میٹنگ منعقد ہوئی

گجرات (جی پی آئی)محرم الحرام کی آمد کے سلسلہ میں سید قمر شاہ کی رہائشگاہ پر مرکزی انجمن تاجران کی اہم میٹنگ منعقد ہوئی ، جس میں محرم الحرام کے انتظامات کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا ، میٹنگ کی صدارت صدر سید انور علی شاہ نے کی ، انہوں نے کہا کہ مرکزی انجمن تاجران نے ہمیشہ محرم الحرام کے موقع پر شاندار انتظامات کیے ہیں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے تا کہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن فراست علی چٹھہ نے کہا کہ ہم مرکزی انجمن تاجران کے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے محرم الحرام کے سلسلہ میں تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

اجلاس میں شیخ محمد شفیق ، خان شبیر خان ، ظہیر حسین بٹ ، سید انور علی شاہ ، شیخ افضال احمد شاد ، افتخار احمد شاکر ، مشتاق بھٹی ، محمد علی ڈار ، شیخ منشاء ، حاجی غلام صراف ، سیٹھ ظہیر احمد صراف ، شیخ مبشر ، آصف رضا نقوی ، ممتاز مصطفی نقوی ، اکمل شاکر ، چوہدری ہمایوں ، استاد یعقوب بٹ ، احمد حفیظ ، چوہدری محمد اسلم ، نعیم ارشد ، سیٹھ یونس ، امتیاز شاکر و دیگر نے شرکت کی ۔