محمد آصف کی پاکستان آمد پر ایف آئی اے سے گرفتاری کا مطالبہ

sarfraz nawaz

sarfraz nawaz

لاہور: (جیو ڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے فاسٹ بولر محمد آصف کی پاکستان آمد پر ایف آئی اے سے گرفتاری کا مطالبہ کر دیا ہے۔ لاہور میں ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز نواز نے کہا کہ ایف آئی اے کو محمد آصف کو بھی گرفتار کرنا چاہیے۔

سابق فاسٹ بولر نے الزام عائد کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین بھی جوئے میں ملوث رہے ان سے بھی تحقیقات ہونی چاہیے۔ سرفراز نواز کا مطالبہ ہے کہ دونوں کرکٹرز کو گرفتار کر کے ان سے جوئے سے کمای گئی رقم واپس لی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانیوں کو فوری طور پر ائر پورٹ سے ہی گرفتار کر لیا جاتا ہے جبکہ جرم کے مرتکب کھلاڑیوں سے کوئی پوچھ گچھ نہیں ہوتی۔