محمد انور بھٹی نے گزشتہ روز ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف سے خصوصی ملاقات کی

گجرات (جی پی آئی)چیئر مین جوائنٹ ایکشن کمیٹی سکول اینڈ کالجز ضلع گجرات محمد انور بھٹی نے گزشتہ روز ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف سے خصوصی ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران انہوں نے ٹیچرز پیکج کے حوالے سے خصوصی بات چیت کی جس پر ای ڈی او کاشف طاہر نے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کرام کی پرموشن کی منظوری ڈی سی اوگجرات نوازش علی نے دیدی ہے اس سلسلہ میں پرموشن اور ٹیچر پیکج 31دسمبر تک مکمل کردیئے جائینگے جس پر وفد نے ای ڈی او ایجوکیشن کاشف طاہر کا شکریہ ادا کیا وفد میں محمد اختر شاہد ‘ایس ای ایس گجرات ‘چوہدری سرفراز احمد صدر پی ٹی یو گجرات چوہدری شہزاد احمد کائرہ سمیت دیگر بھی شامل تھے۔