محمد اکرم علالت کے باعث جان بحق وفات کی خبر سنتے ہی چھوٹا بھائی بھی دل کا دورہ پڑنے سے جان بحق ہو گیا

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر کے معروف ٹرانسپورٹر چوہدری محمد اکرم علالت کے باعث جان بحق وفات کی خبر سنتے ہی سعودی عرب سے آیا ہوا چھوٹا بھائی بھی دل کا دورہ پڑنے سے جان بحق ہو گیا دونوں بھائیوں کی وفات کی خبر سن کر بھمبرمیں کہرام مچ گیا۔

تفصیلات کیمطابق بھمبر کے رہائشی تھانیدار (ر) چوہدری غلام حسین مرحوم کے بیٹے معروف ٹرانسپورٹر چوہدری محمد اکرم گزشتہ روز علالت کے باعث وفات پا گئے ہیں انکی وفات کی خبر سن کر سعودی عرب سے آئے ہوئے بھائی حاجی کرامت حسین بھی دل کا دورہ پڑنے سے وفات پا گئے ہیں دونوں بھائیوں کی میتیں میرپور سے بھمبر لائی گئی تو کہرام مچ گیا مرحومین کو آج نماز جنازہ کے بعد ستھہ میں سپردخاک کیا جائیگا ۔