محمد اکرم قریشی کی نومولود بیٹی اور ندیم اکرم لائٹ ڈیکوریشن والے کی بھتیجی گزشتہ روز رضائے الٰہی سے وفات پا گئیں

ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) ممتاز تاجر سماجی شخصیت جنرل سیکرٹری لائٹنگ ایسوسی ایشن ڈنگہ محمد اکرم قریشی کی نومولود بیٹی اور ندیم اکرم لائٹ ڈیکوریشن والے کی بھتیجی گزشتہ روز رضائے الٰہی سے وفات پا گئیں ، نماز جنازہ گزشتہ روز بلہڑانوالہ قبرستان میں ادا کی گئی ۔

نماز جنازہ میں سید ضمیر الحسن نقوی ، حاجی شاہد محمود بٹ ایم ڈی حاجی ٹریولز ، بائو نوید احمد چغتائی ، واحد حسین ملنگ ، اسد عباس راز ، ضیغم عباس ، نوید شہزاد مغل ، میاں ایوب خاور سیفی ، اعجاز EJ ،عذیر رضا مغل ، سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی ، ختم قل آج بروز اتوارصبح ساڑھے 10 بجے ان کے آبائی گھر محلہ مائی دا ڈیرہ میں پڑھا جائے گا ۔