ہم نے ہمیشہ عوامی خواہشات کا احترام کیا ہے ، چوہدری اخلاق احمد رنیاں

ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) پاکستان مسلم لیگ ق ، سابق ناظم چوہدری اخلاق رنیاں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم نے ہمیشہ عوامی خواہشات کا احترام کیا ہے اور آئندہ بھی کرینگے لیکن جن لوگوں نے ہمیشہ عوامی خواہشات اور تمنائوں کا خون کیا ہے اپنی عوام کے بڑے خیر خواہ بننے کی کوشش میں ہیں یہ صرف ہوائی گھوڑے ہیں ، جن کی کوئی حقیقت نہیں غریب اور خوددار عوام اِن سیاسی شعبدہ بازوں کا راستہ روکے گے ، اب ڈنگہ کی عوام میں ہمیت آ گئی ہے کہ ن لیگ کے دونوں سیاستدان کو انتخابات کا بخار ہو گیا ہے ۔