محمد حنیف حیدری نے ظہور پیلس میں مختلف وفود سے ملاقاتیں کیں

گجرات (جی پی آئی)سٹی صدر مسلم لیگ ق محمد حنیف حیدری نے ظہور پیلس میں مختلف وفود سے ملاقاتیں کیں اور وفد سے کہا کہ تمام کارکنان کو متحد کیا جائے گا اور پارٹی کی پالیسیوں کے مطابق اپنے سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے کمر بستہ ہو جائیں ،کارکن ہی جماعتوں کا سرمایہ ہوتے ہیں اور ان کی وجہ سے پارٹیاں مضبوط ہوتی ہیں ، اور آج ہم دعوےٰ سے کہہ سکتے ہیں کہ ضلع مسلم لیگ کی تنظیم سٹی مسلم لیگ کی ، تنظیم یوتھ ونگ ایم ایس ایف اور اقلیتی ونگ بشمول خواتین ونگز پارٹی کی کامیابی کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں ، تا کہ آنے والے الیکشن میں مسلم لیگ ق کے ٹکٹ ہولڈروں کو بھرپور طریقے سے کامیاب کروایا جائے اور آنے والے اس الیکشن میں ہمیں بہت زیادہ محنت کرنے کی ضرورت ہے اور اس بات کو بھی اجاگر کرنے کی ضرورت ہے کہ دوسروں اور ہمارے قائدین میں بے شمار فرق ہے ، اور آج ہم فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ چوہدری برادران پاکستان کی شان ہیں ، اور انکی سیاست کا طرز عمل دوسروں سے منفرد ہے ، جو لوگ کہتے تھے کہ ق لیگ کا وجود ختم ہو گیا ہے ایسے عناصر کی آنکھیں کھل گئی ہوں گی کہ ق لیگ کی کامیاب پالیسیوں کی وجہ سے ہی آج جمہوریت کی شمع روشن ہے ، اور ایک جمہوری حکومت اپنا دور پورا کر رہی ہے ، جسکا کریڈٹ خصوصی چوہدری شجاعت حسین ، چوہدری پرویز الٰہی کی مدبرانہ پالیسیوں کی عکاسی کرتا ہے۔