محمد رشید کھوکھرکو سپرد خاک کردیا گیا

ڈنگہ(جی پی آئی)دی کریانہ ایسوسی ایشن ڈنگہ کے پریس سیکرٹری وسیم شہزاد کھوکھر ڈاکٹر ندیم شہزاد کے والد محترم محمد رشید کھوکھر گزشتہ روز انتقال کر گئے ۔ ان کی نماز جنازہ ریلوے اسٹیشن گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔

جس میں میاں امجد محمود میاں اعجاز احمد ایڈووکیٹ ؤؤ احمد خاں ڈار ملک اعجاز احمد میاں خاور ایڈووکیٹ محمد عارف باجوہ ؤ امجد بھٹہ وحید احمد محمد اسلم صراف محمد سعید جوڑا محمد سلیم عابد یاسر گوہر چوراہی ؤ محمد اعظم سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔ قاری محمد فیاض جلالی نے نماز جنازہ پڑھائی۔