پاکستان ایمپلائز سی بی اے کا اجلاس منعقد ہوا

بنوں( جی پی آئی)پاکستان ایمپلائیز سی بی اے کا اجلاس ڈویژن ون کے چیئرمین عبید اللہ شاہ اور ڈویژن ٹو کے چیئرمین حافظ دانیاز کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں سب ڈویژن ڈومیل سے احمد علی شاہ،رفیع اللہ،اربن سب ڈویژن سے حاجی جاوید خان،فرمان اللہ،راحد حمید،خان نواز،محمد نثار،کینٹ سب ڈویژن سے عصمت اللہ،عمر علی شاہ،غوری والہ سب ڈویژن سے محمد نثار،راست اعمال،ثناء اللہ،سورانی سب ڈویژن سے ہاشم خان،حاجی محمد اقبال اعوان،فراد ت خان اور دیگر سب ڈویژن سے ارسلا خان ،فرید خان،اختر خان وغیرہ کثیر تعداد مین شرکت کی ڈویژنل چیئرمین ڈویژن ون عبید اللہ شاہ نے واپڈا اتھارٹی سے مطالبہ کیا کہ واپڈ اکالونی میں ملازمین اور عوام کی ضروریات پورا کرنے کے لئے بینک کا برانچ قائم کیا جائے تاکہ ملازمین کو تنخواہوں اور عوام کو بل جمع کرنے میں سہولت ہوں کیونکہ بنوں سٹی میں بینکوں میں عوام کے ساتھ ساتھ ملازمین بھی کافی تعداد میں ہے جس کیو جہ سے بینکوں پر بوجھ بڑھ جاتا ہے جس کی وجہ سے واپڈا ملازمین اور عوام کا بہت وقت ضائع ہوتا ہے کیونکہ تنخواہوں کے ساتھ ساتھ میٹروں کے داخلے میں آسانی پیدا ہو جائیگی اور وقت بھی بچ جائیگا۔

انہوں نے واپڈا تھارٹی سے مطالبہ کیا کہ واپڈا کالونی بنوں شہر میں واقع ہے لیکن نامعلوم وجوہات کی بناء پر واپڈا کالونی میں گیس کا پائپ نہیں دیا گیا جس سے کالونی کے ملازمین میں پریشانی پائیجاتی ہے واپڈا کالونی سرکاری ملکیت ہے اور اس میں سرکاری ملازمین رہائش پذیر ہیں لہذا پیغام یونین چیف ایگزیکٹیو پیسکوسے پر زور مطالبہ کرتی ہے کہ گیس کے متعلقہ حکام سے مراسلہ کرکے گیس کی فراہم کو یقینی بنایا جائے تاکہ کالونی میں ملازمین میں بڑھتی ہوئی بے چینی کا سدباب ہو جائے۔