گورنمنٹ ہائی سکول جی ٹی روڈ نظام آباد کے دونوں اطراف نرسری والوں کا قبضہ

وزیرآباد(جی پی آئی)گورنمنٹ ہائی سکول جی ٹی روڈ نظام آباد کے دونوں اطراف نرسری والوں کا قبضہ طلبا سے تفریح کے اوقات میں گھومنے پھرنے اور آزادانہ بیٹھنے کی سہولت بھی ختم کردی گئی ہے۔ بااثر افراد مختلف سرکاری اہلکاروں کی پشت پناہی حاصل ہونے اور منتھلیاں مقرر ہونے کی وجہ سے مسلسل سرکاری اراضی پر براجمان ہیں۔

طالبعلموں کی بڑی تعداد کھیلنے کیلئے جگہ میسر نہ آنے کی وجہ سے قریبی ریلوے لائن اور سڑکوں پر کھیلنے پر مجبورہیں جس سے آئے روز حادثات بھی رونما ہوتے رہتے ہیں۔ عوامی، سماجی حلقوں نے ڈی سی او گوجرانوالہ، وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ نرسریوں کو ختم کروا کے سرکاری اراضی کو واگزار کرایا جائے۔