محمد ریاض فاروق نے منصور باجوہ کی ٹرانسفر کے موقع پر ان کے اعزاز میں اپنی رھائشگاہ پر تقریب کا اھتمام کیا

M Riaz Farooq Function Dubai

M Riaz Farooq Function Dubai

دوبئی (طاھر منیر طاھر) دوبئی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی یہ روایت رہی ہے کہ وہ ھر کام کرنے والے جس سے پاکستان کا مثبت امیج اُجاگر ہوتا ہو اُس کے اعزاز میں یادگار تقریبات منعقد کرتے ہیں اور اُس شخصیت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ کسی کو اچھے کام پر خراج تحسین پیش کرنا جھاں اس کی خدمات کا اعتراف کرنا اور سراھنا ہوتا ہے وھاں دوسرے کے لئے مثال پیدا کرنا بھی ہوتا ہے تا کہ ہر کوئی جھاں کھیں بھی ہے اپنے پیارے وطن پاکستان کی اھمیت اُجاگر کرے اور اپنے کام سے پاکستان کا سافٹ امیج اُبھارے۔

گزشتہ دنوں پاکستان ایسوسی ایشن دوبئی کے سابق صدر چودھری محمد ریاض فاروق ساھی نے قنصلیٹ آف پاکستان دوبئی کے کمرشل قونصلر منصور باجوہ کی ٹرانسفر کے موقع پر ان کے اعزاز میں اپنی رھائشگاہ پر ایک خوبصورت تقریب کا اھتمام کیا جس میں قونصلیٹ آف پاکستان دوبئی کے قونصل جنرل طارق اقبال سومرو ، ویلفیئر قونصلرز ڈاکٹر ریاض حسین لانگ ، میر اظھر تالپور اور ہیڈ آف چانسلری ، سردار خٹک کے علاوہ پاکستان ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر ضیاء الحسن ، پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے ارکان اور پاکستانی کمیونٹی دوبئی کے چودھری محمد ناصر ، چودھری شوکت محمود ، سید زاھد تروزی، ڈاکٹر شفقت محمود ، محمد عظیم ۔ محمد ایوب آفریدی ، منیر محمود ۔ راشد اشرف ، خلیق احمد ، سید طاھر زیدی ، طارق رحمٰن ، خیال زمان اورکزئی اور یوسف خان درانی نے شرکت کی۔

اس موقع پر چودھری محمد ریاض فاروق ساھی نے کمرشل قونصلر منصور باجوہ کی کمونٹی کے لئے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور کھا کہ منصور باجوہ نے اپنے عرصہ تعیناتی کے دوران بھت کام کیا ہے جس پر وہ اور پاکستانی کمونٹی دوبئی انھیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ ریاض فارق ساھی نے کھا کہ اگر سب لوگ اپنا اپنا کام ایمانداری لگن اور دیانت داری سے کریں تو ھر کوئی ملک و قوم کا نام روش کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔ اُنھوں نے کھا کہ منصور باجوہ کی خدمات کے صلہ میں کمیونٹی کی طرف سے خراج تحسین پیش کرنے کے لئے تقاریب کا انعقاد دوسرے افسران کے لئے مشعل راہ ہونا چاھیے۔ دیگر کو بھی چاہیے کہ وہ پاکستانی کمیونٹی کے لئے ممکن حد تک سھولیات بھم پھنچانے کا کام کریں تا کہ کمیونٹی کے ارکان اُن کے جانے کے بعد بھی ان کے اچھے کاموں کو یاد رکھیں گے۔