محمد سمیع خان نے کورنگی ٹاؤن کے چیف آفیسر کا منصب سنبھال لیا

کراچی: حکومت سندھ کے احکامات پر نئے بلدیاتی نظام کے تحت ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن کورنگی ٹاون کے چیف آفیسر محمد سمیع خان نے چارج سنبھال لیا عوام کامعیار زندگی بلند کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرینگے اور ترقی کے ثمرات نچلی سطح تک پہنچانے اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام تر توانائیاںبرئوے کار لائیںگے ان خیا لات کا اظہار چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے محکمہ جاتی افسران کے اجلاس میں کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ٹاون آفیسر انفرا ء اختر خان خٹک، ٹائون آفیسرفنانس خالد نفیس ، ڈپٹی ٹائون آفیسر سولڈ ویسٹ سید محمد احمد نقوی اور دیگرافسران بھی موجود تھے انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ کورنگی ٹاون کی تمام شاہراہوں اور لنک روڈ پر صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔

انڈسٹریل ایریا ،مین شاہراہوں، لنک روڈاور سینٹرل آئی لینڈ کی صفائی ستھرائی کے کام روزآنہ کی بنیادوں پر سر انجام دیئے جائیں انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دیں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں کی مانیٹر نگ کریں اور جہاں بھی کچرا اور ملبہ نظر آئے اس کو فوری طور پر اٹھا کر لینڈ فل سائیڈ منتقل کیا جائے مین شاہراہوں پر خراب اسٹر یٹس لائٹس کی فوری طور پر مرمت کی جائے تاکہ سڑکیں روشن رہیں اور اسٹر یٹس کرائم میں بھی کمی آئے گی انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وال چاکنگ کا خاتمہ کیا جائے اور درختوں کے تنوں پر رنگ و روغن کیا جائے۔

خار دار جھاڑیوں کا خاتمہ کیا جائے انہوں نے مزیدکہا کہ عید الا ضحی کے موقع پر جس طر ح آپ لوگ ٹیم ورک کے طور پر کام کرتے ہیں اس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے عوام الناس کو صحت مند اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کی ہرممکن کوشش کریں اس موقع پر انہوں نے محکمہ جاتی افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ افسران وقت کی پابندی کو اپنا شعار بنائیں اور اپنے عملے کو پابند کریں کہ وہ بھی وقت کی پابندی کریں انہوں نے تمام محکمہ جاتی افسران کو پاپند کیا کہ وہ اپنے کاموں میں ٹیم ورک کو برقرار رکھیں تاکہ کورنگی کی عوام النا س کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی پریشانی نہ ہو۔