محمد سمیع خان کی زیر صدارت محکمہ ریگولیشن کے افسران کا اجلاس منعقد ہوا

کراچی : ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسرکورنگی ٹائون محمد سمیع خان کی زیر صدارت محکمہ ریگولیشن کے افسران کا اجلاس منعقد ہوا اس موقع پر ٹائون آفیسر انفرا طارق مغل اور دیگر افسران بھی موجود تھے ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے ٹائون آفیسر ریگولیشن محمد ایوب اور افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکس ریکوری کو بڑھا جائے اس سلسلے میں کورنگی ٹائون کی حدود میں آنے والی فیکٹریوں اور مارکیٹوں میں چالان کی تقسیم کے کام بہتر انداز میں انجام دی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورنگی ٹائون کی تمام شاہرائوں سے ٹھیلوں ، کیبن ، پتھارے ناکارہ گاڑیوں ، فٹ پاٹھوں پر قائم موٹر سائیکل ، کار میکنک کی دوکانوں پر کھڑی گاڑیوں کو فوری طور پر وہاں سے ہٹا کر ٹریفک کی روانی کو بحال کیا جائے تاکہ شاہرائوں سے ناجائز تجاوزات ہٹائے جانے کے بعد عوام الناس کو ٹریفک جام کی پریشانی سے نجات مل سکے کیونکہ ان ٹھیلوں اور پتھارے والے کی وجہ سے شاہراہو ں پر ٹریفک کی روانی میں خلل پڑتا ہے اور عوام الناس کو سخت ذ ہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اس لئے ہم عوام کی اس ذہنی کوفت سے بچانے کیلئے ہرممکن اقدامات کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ تمام ٹائون وارڈن جو کام میںکوتاہی برت رہے ہیںان کو فوری طور پر ہدایت کی جاے کے وہ اپنے فرائض منصبی کو خوش اسلوبی سے انجام دیں بصورت دیگر کوتاہی ،سستی اور نااہلی کو برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے آخر میں ٹائون وارڈن کے انچارج شاہدنظامی کو ہدایت جاری کیں کہ ٹریفک روانی کو بحال رکھنے کیلئے سخت اقدامات کئے جائیں تاکہ عوام کو ٹریفک جام کی پریشانی سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکے۔

Mohammad Sami Khan Meeting

Mohammad Sami Khan Meeting