محمد فاروق نے کشمیر پریس کلب بھمبر کے نو منتخب صدر راجہ نعیم گل اور انکی ٹیم کو حلف اٹھانے پر مبارکباد دی

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) پیپلزپارٹی سماہنی کے مرکزی راہنما معروف کاروباری شخصیت چوہدری محمد فارو ق آف سدھیڑی نے کشمیر پریس کلب بھمبر کے نومنتخب صدر راجہ نعیم گل اور انکی ٹیم کو حلف اٹھانے پر مبارکباد دی ہے اور سینئر وزیر چوہدری محمد یاسین کیطرف سے بھمبر کے صحافیوں کی فلا ح و بہبود کیلئے 4لاکھ روپے کی خطیر رقم دینے پر انکا شکریہ ادا کیاہے۔